بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی نااہلی، پاکستان عوامی تحریک کا ریفرنس بھی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے بھی ریفرنس تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کمر کس لی۔ پاکستان عوامی تحریک نے بھی ریفرنس تیار کرلیا۔

وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس آئین کے آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ اورپانچ کےتحت دائرکیا جائے گا، مذکورہ ریفرنس عوامی نمائندگی ایکٹ انیس سوچھہتر کے تحت دائر کیا جائے گا۔

ریفرنس کامسودہ منظوری کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کوپیش کردیا گیاہے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک کی منظوری کےبعد وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے بھی وزیر اعظم اور ان کے چار رشتے داروں کیخلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اراکین قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدراور شہباز شریف کے بیٹے شریف کی حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا ئے گا۔

دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس تو دائر کردیا ہے، لیکن الیکشن کمیشن کے صوبا ئی سربراہان کی غیرمو جود گی سوالیہ نشان ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں