پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

ملک بھر میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(27 فروری 2026): ملک میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر پاکستان میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ہر قسم کے ڈرونز اڑانے پر فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کا اطلاق تمام تفریحی اور کمرشل ڈرونز پر ہوگا۔

حکومتی احکامات کے مطابق، کسی بھی قسم کی سرگرمی کے لیے ڈرون کا استعمال ممنوع ہوگا اور اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ڈرون اڑانے پر پابندی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹم نے فتنہ الخوارج کے تمام ڈرونز کو مار گرایا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں