ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستان آنے پر پابندی، نظرثانی شدہ فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان آمد پر پابندی والے ممالک کی فہرست جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان آمد پر سفری پابندیوں کے حامل ممالک کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کردی گئی، جس میں بھارت، جنوبی افریقا، ایران اور عراق کے نام شامل ہیں۔

فہرست میں بنگلا دیش سمیت براعظم ایشیا، یورپین ممالک اور لاطینی امریکا کے علاقے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان داخلے کے لیے این سی او سی کی متعلقہ کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی، کسی بھی مسافر کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر کمیٹی مسافر کے کوائف اور صورت حال کا جائزہ لے کر اجازت نامہ جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں: افغانستان اور ایران سے پاکستان آمد پر پابندی عائد

یاد رہے کہ اس سے قبل پانچ مئی کو سفری پابندیوں کےحامل ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں 23 ملکوں کے نام شامل تھے۔

این سی او سی نے کرونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک کو درجہ بندی میں تقسیم کیا ہے، کیٹگری اے اور بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو  ملک میں داخلے کی مشروط اجازت ہے جبکہ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کو آنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں