ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

پاکستان نے ہرایا جنوبی افریقہ کو، مگر نقصان ہوا بھارت کا!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (15 اکتوبر 2025): پاکستان نے ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی مگر اس کا نقصان بھارت کو ہوا ہے۔

پاکستان نے اپنے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025 کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے لاہور ٹیسٹ میں موجودہ چیمپئن جنوبی افریقہ کو میچ کے چوتھے روز ہی 93 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ تاہم اس جیت نے روایتی حریف بھارت کو نقصان پہنچایا ہے۔

اس فتح کے ساتھ جہاں پاکستان ٹیم نے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹبیل میں اپنا کھاتہ کھولا، وہیں روایتی حریف بھارت سمیت کئی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان ٹیم کے پوائنٹس 12 اور جیت کا تناسب 100 فیصد ہو گیا ہے۔ شاہینوں سے آگے صرف کینگروز ہیں، جو اب تک کھیلے گئے تینوں میچ جیت کر 36 پوائنٹس اور 100 فیصد نتیجے کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان کی جیت سے قبل روایتی سری لنکا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر تھا۔ لیکن ورلڈ نمبر ٹیم کے خلاف جیت نے آئی لینڈرز اور بھارتی سورماؤں کو نیچے جانے پر مجبور کر دیا جو اب بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

updated wtc points table after pakistan beats south africa by 93 runs in 1st test Urdu News

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق انگلینڈ پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، موجودہ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ آٹھویں نمبر پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، اس لیے کیویز کا اب تک کھاتہ نہیں کھلا ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں