The news is by your side.

Advertisement

ایشیا کپ، پاکستان کے ہاتھوں بنگال ٹائیگرز کو عبرتناک شکست

ڈھاکا: بنگلا دیش میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 7 گول سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بنگالا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے جانے والے راؤنڈ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 7 کے مقابلے میں صفر گول سے عبرتناک شکست دی۔

پاکستانی ٹیم نے میدان میں دفاعی حکمت عملی اپنائی اور مسلسل گول کرنے کی کوشش کی، پہلے ہاف کےاٹھارویں منٹ میں پاکستانی کھلاڑی ابوبکر نے پہلا گول کیا جس کے بعد 33 ویں منٹ میں عماد شکیل بٹ نے گیند کو گول میں پھینکا اگلے ہی منٹ میں ارسلان قادر نے بھی اسکور میں اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عماد بٹ شکیل نے  33 ویں ،47ویں اور 50ویں منٹ میں گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ ابوبکر محمود نے 2 اور ارسلان قادر نے بھی دو گول کیے۔

دوسرے ہاف کے اختتام تک مہمان ٹیم کوئی گول نہ کرسکی جس کے بعد پاکستان نے 0-7 گول سے فتح اپنے نام کی۔

پاکستان کا اگلا میچ 13 اکتوبر کو جاپان جبکہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں