The news is by your side.

Advertisement

جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارتی سورماؤں کو شکست

چنائی: پاکستانی کھلاڑیوں نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر چنائی میں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جاری ہے جس میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی۔

پری کوارٹر فائنل کے میچ میں گرین شرٹس نے 2-1 سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے میزبان بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے ہی باہر کردیا۔

روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی جہاں کل یعنی 27 جولائی کو اُن کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

آج کے میچ کو اہم قرار دیا گیا تھا پاکستان کی جانب سے حارث قاسم اور عباس زیب جبکہ بھارت نے راہول اور یش کو میدان میں اتارا، کھیل کے آغاز پر بھارتی کھلاڑی میچ پر حاوی رہے اور پہلے ہاف میں ایک پوائنٹ اسکور کیا۔

دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کم بیگ کرتے ہوئے فتح کو اپنے نام کیا، پاکستانی ٹیم میں عباس زیب, عذیر رشید,حارث قاسم , فرحان ہاشمی شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں