جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پاکستان بھارت کو ہرا کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایونٹ میں چھٹی کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے بھارت کو 19-16، 25-25، 25-12 کے اسکور سے شکست دی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم والی چیمپئن شپ میں ناقابل شکست ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم والی چیمپئن شپ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان کا فائنل میں 19 جولائی کو ایران سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میچ میں ایران کو 3-1 سے شکست دے چکی ہے، یہ میچ دو گھنٹے تک جاری رہا تھا جس میں اسکور 23-25، 19-25، 25-22، اور 29-31 رہا تھا۔

پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز جنوبی کوریا (25-16، 25-19، 25-8) کے خلاف 3-0 سے جیت کر کیا، اس کے بعد سعودی عرب (25-14، 25-13، 25-11) کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اپنے تیسرے گروپ میچ میں انہوں نے چائنیز تائپے کو اسٹریٹ سیٹس (26-24، 25-14، 25-16) میں شکست دے کر اپنا بہترین ریکارڈ برقرار رکھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں