تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

چیمپیئنز ٹرافی :پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19رنز سے شکست دے دی

برمنگھم: پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 19 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق ایجبسٹن میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سےہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک نے پروٹیز کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا اورعماد وسیم نے ہاشم آملا کو پویلین واپسی پر مجبورکردیا۔

فاف ڈیو پلیسی اور ڈی کوک نے اسکور 60 تک پہنچایا ہی تھا کہ محمد حفیظ نے 33 رنز بنانے والے جنوبی افریقی بلے باز کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ اگلے ہی اوور میں ڈی ویلیئرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے 97 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے جبکہ 40 ویں اوور میں محمد عامر کی باؤلنگ پر جمے ہوئے بیٹسمین ڈیوڈ ملر ایل بی ڈبلیو ہوئے مگر ریویو پر امپائر کا فیصلہ بدل دیا گیا۔

اگلے ہی اوور میں جنید خان نے کرس مورس کو بولڈ کردیا مگر نو بال ہونے کی وجہ سے وہ بھی بچ گئے۔

جین پال ڈومینی اور ملر نے ٹیم سنبھالا دینے کی کوشش لیکن حسن نے ڈومینی اور پھر پہلی ہی گیند پر وین پارنیل کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو چھٹا نقصان پہنچایا۔

ڈیوڈ ملر نے28 رنز بنانے والے مورس کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلئے 47 رنز کی شراکت قائم کی لیکن جنید خان نے اس شراکت کا خاتمہ کردیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 219 رنز بنانے میں کامیاب رہی، ملر نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔


بھارت نے پاکستان کو 124رنز سے شکست دے دی


پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو پہلا میچ کھیلنے والے فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرح پاکستانی اوپنرز نے بھی ٹیم کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا ہی تھا کہ مورنے مورکل نے ایک ہی اوور میں فخر اور اظہرعلی کو آؤٹ کردیا۔

شعیب ملک اور بابر اعظم نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی اور ابھی اسکور 119 تک ہی پہنچایا ہی تھا کہ بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا۔

بارش کے سبب کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پروٹیز کو 19 رنز سے شکست دے دی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -