ہرارے: پاکستان انڈر 19 ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان زمبابوے کو ہراکر انڈر19 ٹرائی سیریز اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر19 نے ٹرائی سیزیز کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی، میزبان زمبابوے کے کی ٹیم فائنل میں بالکل آف کلر نظر آئی، زمبابوین انڈر 19 ٹیم کے بیٹر پاکستانی بولرز کے آگے بے بس نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کیوں ہارے؟ بھارتی بورڈ کا انڈر19 ٹیم کی عبرتناک شکست پر تحقیقات کا فیصلہ
پاکستان نے فائنل میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دی، قومی انڈر19 ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف 33 اوور پہلے حاصل کیا۔
شاندار فارم میں موجود پاکستانی انڈر 19 بیٹر سمیر منہاس نے میچ وننگ سنچری جڑتے ہوئے 114 رنز اسکور کیے، محمد شایان 38 اور عثمان خان 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انڈر19 ٹرائی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی


