گوتھیا فٹبال کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست pakistan
The news is by your side.

Advertisement

گوتھیا فٹبال کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست

بیجنگ: پاکستانی ٹیم نے چین میں جاری انڈر 18 گوتھیا فٹبال کپ 2017 کے میچ میں بھارت کو 12 گول سے عبرتناک شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری انڈر 18 گوتھیا فٹبال کپ 2017 میں اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن نے بھارت کی ٹیم رائزنگ سن اکیڈمی کو 12 صفر سے عبرتناک شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

قومی شاہین میچ کے ابتداء سے بھارتی سورماؤں پر بھاری نظر آئے اور پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل ہی 7 گول کر کے میچ یکطرفہ کرلیا تاہم دوسرے ہاف میں بھی شاہینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 مزید گول کیے۔

پاکستان کی جانب سے حسام خان 4گول کر کے سرفہرست رہے جبکہ شہریار خان نے تین اور علی امام نے دو گول کیے جبکہ نوفل حسین، احتشام اور عبداللہ شاہ نے ایک ایک گول کیا۔

میچ کے اختتام تک بھارتی ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی اس طرح پاکستان نے بھارت کو 12 صفر سے عبرتناک شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

قبل ازیں پاکستانی ٹیم چین، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو شکست دے چکی ہے، ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کو 6 میچ کھیلنے تھے جن میں سے قومی ٹیم چار میں فتح حاصل کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ حکومتی سطح پر فٹبال کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے تھے تاہم رواں برس عالمی فٹبالرز کی پاکستان آمد کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومتی سطح پر فٹبال کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں