The news is by your side.

پاکستان اور بیلاروس باہمی تعلق کے استحکام پرمتفق

اسلام آباد: پاکستان اوربیلاروس کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورآج اسلام آباد میں ہوا جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام پراتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری ندیم ریاض نے کی جبکہ بیلاروس کی جانب سے نائب وزیربرائے امورخارجہ ویلنٹائن رباکوو نے کی۔

مذاکرات کے دوران دونوں جانب کے وفود نے دو طرفہ تعلقات کے تمام تر پہلووٗں کا جائزہ لیا اور سیاسی، پارلیمانی، معاشی اور ثقافتی معاملات پر روابط کو مزید استحکام، فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں وفود کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اورباہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اورعالمی سطح کے امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مذکرات کا آئندہ دور2016 میں منعقد ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں