پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب بھی کال آئے گی تو ثابت کردیں گے کہ پاکستان بانی پی ٹی آئی کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 7 دسمبر کو حیات آباد پشاور میں جلسہ کریں گے، کچھ طاقتور لوگ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، طاقتور لوگ آئین و قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ نہیں چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے عشق کرتے ہیں، افغانستان کو کہوں گا ہم مسلمان، پختون، پڑوسی ہیں، حملے بند کرو، وزیراعلیٰ کےپی
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کی حقیقی آزادی کیلئے 850 دنوں سے قید ہیں، ہم نے حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہر منگل کو تمام اراکین پارلیمنٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ہونے چاہئیں، جو رکن پارلیمنٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موجود نہ ہو ان کی مذمت کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ایسی تحریک چلائے جس سے ان کو جواز ملے۔
قومی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کےپی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق قرارداد جمع


