پاکستان کا سب سے بڑا مقابلہ سری لنکا میں بھارت کے ساتھ نہیں بلکہ بارش کے ساتھ ہوگا، کولمبو اور پالی کیلے میں بارش گرین شرٹس کےلیے خطرہ بن سکتی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو دیگر سائیڈز کے ساتھ ساتھ سری لنکا میں بارشوں کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا، بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بعد نہ صرف پاکستان کےلیے تمام میچز اہمیت اختیار کرگئے ہیں بلکہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ان میچز کے نتائج پر برسات اثر انداز نہ ہو۔
اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار اور صحافی شاہد ہاشمی نے کہا کہ اس گروپ کی دیگر ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ بھارت میں جاکر کھیلیں گی جہاں پر بارش نہیں ہے، جہاں فلیٹ پچز ہیں اور وہاں رنز بھی بہت بنیں گے۔
شاہد ہاشمی نے کہا ہم نے اپنے سارے میچز کولمبو میں کھیلنے ہیں اور یہ ٹف ہوسکتاہے، دعا کریں کہ اگر ہمارا میچ بارش میں ڈرائی ہو تو دوسری ٹیموں کا میچ بھی بارش میں ڈرائی ہو۔
انھوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے پاکستان کے تین میچ ہیں، نمبیا سے چوتھا میچ رمضان میں آئے گا جو کہ 18 فروری کو شیڈول ہے، دعائیں تو ساتھ میں ہوتی ہی ہیں مگر ٹیم کو بہتر کرنا پڑے گا۔
پاکستان کا سب سے مضبوط پوائنٹ اسپین اٹیک لگ رہا ہے، سلمان آغا بھی پوڈ کاسٹ میں کہہ چکے ہیں کہ ہمارے پاس اسپن بولنگ آل راؤنڈرز کی لگژری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


