The news is by your side.

Advertisement

بھارت کو شکست دیکر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ’پاوری‘ کرلی، ویڈیو وائرل

کراچی: قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت کو 58 رنز سے شکست دینے کے بعد مقبول ٹرینڈ ’پاوری‘ میں شامل ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کہتے ہیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ ہماری ٹیم ہے اور بھارت کو شکست دینے کے بعد ہم پاوری کررہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کے 186 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹ پر 127 رنز بناسکی تھی۔

قومی بلائنڈ ٹیم کے انیس جاوید، شاہ زیب اور ساجد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 185 رنز بنائے تھے۔

بدر منیر 27 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، معین اسلم 33 اور نثار علی نے 30 رنز بنائے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں