پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

پاکستان کا علی اکبر فرانس کا قومی ہیرو بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس میں نصف صدی سے اخبار بیچنے والے علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ سول ایوارڈ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کاعلی اکبر فرانس کا قومی ہیروبن گیا، نصف صدی سے اخبار بیچنے والے علی اکبر کو فرانس کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیاگیا۔

پروقارتقرب میں صدرمیکرون نے ان کے سینے پر’نائٹ آف دی گرینڈ آرڈرآف میرٹ‘ تمغہ سجایا اور علی اکبر کو پیرس کی آواز قرار دیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ آپ فرانسیسی ہیں، 1973 میں راولپنڈی سے ہجرت والےچوہترسال کےعلی اکبر اپنی مخصوص پکار اورخوش مزاجی کی وجہ سے پورے شہرمیں مشہور ہیں۔

اعزاز ملنے پرعلی اکبر نے کہا عام سا انسان ہوں لیکن لوگوں کی محبت اور صدر کی جانب سے پذیرائی پر بے حد خوش اور مطمئن ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں