پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

’کھلاڑیوں کو اندرونی معاملات کے بجائے کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے بولنگ کوچ ایشلے نوکفے کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اندرونی معاملات کے بجائے کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔

برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولنگ کوچ ایشلے نوکفے نے کہا کہ پاکستان میں پس پردہ معاملات چلتے ہیں مگر چیزیں کھلاڑیوں کے کنٹرول سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں ڈسپلن اور طویل بیٹنگ پارٹنر شپس پر توجہ ہوگی، فاسٹ بولر رضا اللہ اور عمران جونیئر رفتار میں اضافی آپشن ہیں۔

ایشلے نوفکے کا کہنا ہے کہ رسول اور عمران جونیئر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار رکھتے ہیں، نوجوان بولرز انگلینڈ کی کنڈیشنز میں سیکھنے کا موقع حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں چوتھے دن 194 رنز کی شکست کے بعد بورڈ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے اسکواڈ سے 7 کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا تھا۔

یہ پڑھیں: پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکستیں، فتوحات سے بڑھ گئیں!

جس کے نتیجے میں لارڈز ٹیسٹ کھیلنے والی 11 رکنی ٹیم سے وکٹ کیپر محمد رضوان، اوپنر امام الحق، فاسٹ بولر خرم شہزاد اور اسپنر علی عثمان کی تبدیلی تو یقینی ہے، تاحال اطلاعات کے مطابق برمنگھم پہنچنے کے بعد 2 دن کی پریکٹس میں کوچ مائیک ہیسن تاحال ابھی یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ کن 11 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنا چاہیے۔

وکٹ کیپر غازی غوری کے حوالے سے تقریباً طے ہے کہ وہ ایجبسٹن میں ڈیبیو کریں گے، 24 سالہ بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب جنہوں نے آخری ٹیسٹ جنوری 2025ء میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلا تھا، اذان اویس کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے حوالے سے مضبوط امیدوار ہیں، تاہم دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے علی عثمان کی غیر موجودگی میں تجربے کار بولر ہیں۔

عین ممکن ہے کہ مائیک ہیسن ان پر 3 ون ڈے اور 4 ٹی 20 کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر 21 سالہ عرفات منہاس کو ترجیح دیں۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں