پاکستان نے بھارت کا ایک منٹ میں 50 ہزارپودے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

گوجرنوالہ : پاکستان نے بھارت کا ایک منٹ میں 50ہزارپودے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا، بھارت نےایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کر ورلڈریکارڈ بنایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نےایک منٹ میں50ہزارپودےلگانےکاورلڈریکارڈ قائم کردیا، 13ہزارطلبا نے50ہزارپودےلگاکربھارت کواس ریکارڈسےمحروم کیا، بھارت نے ایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نےمیاواکی جنگل کاافتتاح کیا، ریکارڈ بنا کر یوم آزادی پرتحفہ دیا گیا ہے، بیشتر پودے پھل دار اور شہر کے درمیان میں لگےہیں۔
ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی ماحولیاتی تبدیلی کودرخت لگاکرروکناہے، مخالفین تنقیدکےبجائےشجرکاری مہم میں حصہ لیں۔