ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی کے معاہدوں پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی کے معاہدوں پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ، جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےدیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی کےمعاہدوں پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں پرجلد دستخط کرنے پر اتفاق ہوا۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے اتفاق کیا کہ معاہدے مشترکہ مفاد میں ہیں اور معاہدوں پر پیشرفت تیزکرنےکی ضرورت ہے ، باہمی معاہدوں سے تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی آئے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ برطانیہ ،پاکستان کےتعلقات دیرینہ ہیں، برطانیہ کیساتھ تعلقات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستانی نژاد برطانوی شہری بہترین قیمتی اثاثہ ہیں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی تعلقات کے فروغ میں معاون ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کےتعلقات دوستانہ اور ہمہ جہت ہیں، افغان معاملےمیں غیرملکی ،افغانیوں کےانخلامیں معاونت قابل ستائش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں