The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تجارت میں اضافے پراتفاق

اسلام آباد : وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا کہ برطانوی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تجارت میں اضافے پر اتفاق ہوا باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے نئے مواقع کی تلاش پر زور دیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر تجارت نے بتایا کہ برطانیہ نے ای یو کی جی ایس پی پلس مراعات برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے جس سے تجارت کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

برطانوی وزیر تجارت بگریگ ہینڈز نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں جس میں برطانوی ماہرین مخلتف شعبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔

برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان سے تجارت کو دگنا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے برطانیہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کو برقرار رکھے گا اور یورپی منڈیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں