منگل, جون 16, 2026
اشتہار

سفاک ماں نے بیٹی کو زہر دے کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد (4 جون 2026): سفاک ماں نے سگی بیٹی کو زہر دے کر قتل کر دیا لڑکی کے والد کی ملزمہ کو گرفتار کروا دیا۔

یہ سفاکانہ واقعہ فیصل آباد کے جگرا نواں میں پیش آیا، جہاں ماں نے اپنی سگی نوجوان بیٹی کو زہر دے کر قتل کر ڈالا۔

اہلخانہ قتل کی واردات کو چھپانے کے لیے مقتولہ 17 سالہ فضا کی خاموشی سے تدفین کرنے والے تھے کہ پولیس نے اچانک گھر پر چھاپہ مار کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ کے اطلاع دینے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ باپ کے بیان کے بعد ملزمہ شمشاد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

باپ اور ننھی بیٹی کی محبت ماں سے برداشت نہیں ہوئی، بیٹی کو قتل کردیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں