اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

بجٹ: آزادکشمیر گلگت بلتستان، ہائی وے، ریلوے کیلیے کتنا ترقیاتی فنڈ؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ بجٹ میں وزارتوں اور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 682ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن کیلئے 312 ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں این ایچ اے کو 224ارب روپے اور پاور ڈویژن کو آئندہ مالی سال 88ارب روپے دیے جائیں گے۔

آئندہ مالی سال آبی وسائل ڈویژن کو 104 ارب روپے دیے جائیں گے۔

صوبوں اور اسپیشل ایریاز کیلئے 233ارب روپے مقرر مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر 88 ارب،انضمام شدہ اضلاع کیلئے 56ارب روپے خرچ ہوں گے۔

آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 89ارب روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ ہے۔ ڈیفنس ڈویژن کیلئے 11 ارب روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 46ارب روپے مختص کیے ہیں۔

دستاویز وزارت منصوبہ بندی کے مطابق بجٹ میں ریلوے ڈویژن کو 40ارب 65کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔  وزارت داخلہ کو 22ارب روپے اور وزارت اطلاعات کوپونے 3ارب روپے ملیں گے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں