تازہ ترین

آئندہ بجٹ : پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے سپر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی اور حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز 2023-24 ارسال کردیں ، آئندہ ماہ بجٹ میں مزید نئے ٹیکسز کے نفاذ سے گریز کیا جائے۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا تھا کہ بجٹ بزنس کمیونٹی اور زراعت کیلئےسود مند ہونا چاہیے۔

پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے سپر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معیشت کاپہیہ سست کررہی ہیں، کم از کم ٹیکس کی عمومی شرح 1.25سےکم کرکے0.25فیصد کی جائے، حکومت آئندہ زراعت کیلئےوفاقی بجٹ میں ٹھوس اقدامات کرے۔

Comments