پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی لمیٹڈ بورڈ نے کارگو کے لئے دی گئی بولی منظور کر لی، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کےلیے بڈز کھول دیں۔
ذرائع پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ 15 سے 16 جولائی کے کارگو سپلائی کےلیے 3 بولیاں موصول ہوئیں، سب سے کم بولی 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے آئی۔
پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ سب سے کم بولی کو منظور کر لیا گیا۔


