منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے طے ہوگئے ، خریدے گئے ایل این جی کے 4 کارگو کا ریٹ 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے بلوم برگ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لیے پاکستان نے مہنگی درآمدی ایل این جی کے سودے کر لئے ، حکومت کی توقع تھی کہ ایل این جی کی قیمت کم ہوگی۔

عالمی جریدے کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایل این جی کی سپلائی پر یورپ سے امریکہ تک ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا، اس ہفتے پاکستان نے درآمد ایل این جی کے چار کارگو کے لیے ستمبر کے سودے کئے ہیں۔

- Advertisement -

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے ہوئے ، پاکستان نے ستمبر میں 4 کارگو کی خریداری تقریباً 15 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو میں طے کئے۔

عالمی جریدے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے جولائی کے آغاز میں سستا کارگو مزید سستے کیلیے کینسل کیا تاہم اب پاکستان کا درآمدی بل پہلے ہی مہنگی کموڈیٹی کی خریداری پر بڑھ چکا ہے اور پاکستان میں بجلی پیدواری میں درآمدی ایل این جی کا استعمال بڑھ چکا ہے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ سپلائی قلت کے سبب عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی اسپاٹ قیمتیں بلند ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں