ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

پاکستان نے مہنگا ترین ایل این جی سپاٹ کارگو خرید لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے مہنگا ترین ایل این جی سپاٹ کارگو خرید لیا۔ ایل این جی سپاٹ کارگو  21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایل ایل بورڈ نے کارگو خریدنے کی منظوری دی ہے اور ایل این جی کارگو 27-28 جولائی کو ڈیلیور ہو گا۔

یہ جولائی کے لئے اب تک کا مہنگاترین کارگو خریدا گیا ہے۔ جولائی کے پانچویں کارگوکے لئے ٹوٹل انرجیزگیس اینڈ پاور نے21.88 ڈالرکی بولی جمع کرائی تھی۔  پی ایل ایل کو ایل این جی سپاٹ کارگو کے لئے ایک ہی بولی موصول ہوئی تھی۔

پاکستان جولائی کیلئے اب تک چار ایل این کی کارگوز خرید چکا ہے۔ تیس جون سے چار جولائی تک ایل این جی کارگو 16.73 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹی خریدا گیا تھا۔

دس سے گیارہ جولائی ایل این جی کارگو17.37 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹی خریدا گیا تھا جب کہ پندرہ سے 16 جولائی تک ایل این جی کارگو 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹی خریدا گیا تھا۔

آخری کارگو دو روز قبل 20.69 ڈالر فی ایم بی بی یو ٹی میں خریدا گیا تھا۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں