تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’’بابر، فخر، شاہین، حسن اور شاداب میری کپتانی میں بنے‘‘

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور شاداب خان میری کپتانی میں بنے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اور کوچ ایک پیج پر ہوں تو مثبت نتائج آتے ہیں، قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم ٹاپ فور میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں قومی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سے ٹیم میں بہتری کی جھلک دکھائی دی لیکن خامیوں پر قابو پانے کی مزید محنت کی ضرورت ہے۔

پی ایس ایل سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم ابھی آخری نمبر پر ہے لیکن ہمارے پاس فاف ڈوپلیسی، آندرے رسل، محمد حسنین اور اعظم خان ایسے پلیئرز ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹںے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایونٹ کے بقیہ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈوپلیسی اچھی فارم میں ہیں وہ ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آندرے رسل ٹیم میں اچھا اضافہ ہیں جو میچ کو باآسانی یکطرفہ بناسکتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد حسنین بہترین فارم ہیں ہے انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں، یو اے ای میں محمد نواز کا ریکارڈ بہت اچھا ہے جبکہ اعظم خان اپنی فٹنس اور بیٹنگ میں بہتری لانے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، یہ کھلاڑی ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -