ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستان نے اسپاٹ ایل این جی کارگوز کے ٹینڈر منسوخ کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے اسپاٹ ایل این جی کارگوز کے ٹینڈر منسوخ کر دیے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈنےمئی کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کے ٹینڈر جاری کیے تھے۔

ایل این جی ٹینڈرز قطر سے ایل این جی جہاز آنے کے بعد منسوخ کیےگئے۔ پی ایل ایل نے 12 سے 16 اور 24 سے 28 مئی تک ڈلیوری کیلئے بولیاں طلب کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کی جانب سے جاری ٹینڈر میں پہلا ایل این جی کارگو 12 سے 16 مئی جب کہ دوسرا 24 سے 28 مئی کے دوران فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سپلائرز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد موصول ہونے والی پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

پی ایل ایل نے یہ ٹینڈر ملک میں گیس کی طلب اور سپلائی میں توازن برقرار رکھنے کے لیے جاری کیا ہے تاکہ صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دو اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں، تاہم بعد ازاں انھیں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بولیوں کی منسوخی قطر سے ایل این جی سپلائی بحال ہونے کی امید کے باعث کی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں