اشتہار

پاکستان سیمی فائنل میں نہیں جاسکتا، وریندر سہواگ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق بیٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں جانا آسان نہیں ہے۔

بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانا ہے تو سری لنکا کو بہت بری کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ اتنی اچھی نہیں ہے کہ وہ 40 گیندوں پہلے ہدف کا تعاقب کرلیں۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو 160 رنز بنانا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو کوئی فرق نہیں پڑتا چاہے بولنگ کریں یا بیٹنگ کیونکہ ان کے لیے تو ورلڈ کپ ختم ہوچکا ہے۔

ورون نے کہا کہ فخر زمان کے آنے کے بعد صاحبزادہ فرحان کو سپورٹ ملے گا، انہیں بولنگ میں بھی عثمان طارق کو پہلے لانا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں