تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں ، کیسز کی مجموعی تعداد 2708 تک جا پہنچی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2700 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 40ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ،جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 24گھنٹےکےدوران مزید258کوروناکیسزکی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد مجموعی کورونا کیسز کی تعداد2708 ہوگئی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں 24گھنٹےکےدوران مزید4افرادکوروناوائرس سےجاں بحق ہوئے اور کورونا وائرس سےاموات کی تعداد40 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس سے سندھ میں14،پنجاب اورکے پی میں11، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک اموات ہوئی۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سےزیادہ 1072 کیسز ہیں اور سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد839 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں343 ، گلگت بلتستان میں193،بلوچستان میں 193 ،اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں11 کیسز ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے130مریض صحت یاب ہوچکےہیں، کورونا کے62 فیصد کیسز دیگرممالک سے پاکستان منتقل ہوئے جبکہ 38 فیصد کورونا کیسز لوکل ٹرانسمیشن کےہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں3428 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر 32930 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ ملک کے449اسپتالوں میں7295بیڈزکی سہولت ہے، جہاں 1158کورونامریض زیر علاج ہیں ، جن میں 13کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک میں318قرنطینہ سینٹرزمیں9905افرادموجودہیں۔

خیال رہے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ےمختلف ہے۔

یاد رہے این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

بعد ازاں پاکستان میں کورونا وائرس سے صتحیاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -