اشتہار

پاکستان چیمپئنز کی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان چیمپئنز کی ٹیم یو اے ای میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے تیسرے سیزن سے باہر ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان چیمپئنز کو این اوسی دینے سے انکار کردیا تھا جس کیے باعث قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکی۔

پی سی بی نے پچھلے سیزن میں پاک بھارت تنازع کے بعد این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ کے لیے این او سی دینے سے منع کردیا تھا۔

پاکستان چیمپئنز ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز کے تمام کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت نے پاکستان چیمپئنز سے کھیلنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے سیزن تھری کے لیے این او سی جاری نہیں کیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں