بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان چیمپئن کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا چیمپئن کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔

مورے وین وک کی 20 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ہاشم آملہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومینی 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

وین پارنیل 21 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور کپتان محمد حفیظ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رومان رئیس، عماد وسیم، سہیل خان، شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقا چیمپئنز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا تھا۔

عمر امین نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 58 رنز بنائے تھے جبکہ شعیب ملک 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے، شرجیل خان 19، کامران اکمل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان محمد حفیظ 8 رنز بنائے جبکہ آصف علی نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا چیمپئنز کی جانب سے اولیور نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، وین پارنیل اور جے پی ڈومینی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں