پاکستان چین کے ساتھ مل کر پیٹرول بحری جہاز بنائے گا -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان چین کے ساتھ مل کر پیٹرول بحری جہاز بنائے گا

کراچی : پاکستان میں پیٹرول ویسیلز کی تیاری شروع کردی گئی، پاکستان چین کے ساتھ مل کر یہ بحری جہاز بنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے سے جہاز رانی کی صنعت ترقی کرے گی جبکہ چین کے تعاون سے 1500 ٹن وزنی میری ٹائم پیٹرول ویسل کی کراچی شپ یارڈ میں تیاری کا آغاز کردیا گیا۔

کراچی شپ یارڈ کے ایم ڈی ریئر ایڈمرل ناصر شاہ نے بتایا کہ یہ سیکیورٹی کے لئے گشت کرنے والا جہاز جدید ہتھیاروں اور حساس آلات سے لیس ہیں اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی استعداد بڑھانے میں معاون ثابت گا۔

کراچی شپ یارڈ نے چائنا شپنگ ٹریڈنگ کمپنی کے ساتھ مل کر چھ جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا ہے، جن میں سے دو جہاز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو ملیں گے، پہلے ملنے والے دو جہاز سی پیک سے متعلق نگرانی اور ریسکیو پر کام کریں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی شپ یارڈ گزشتہ دس سال سے منافع میں ہے اور ڈیڑھ ارب روپے کے ٹیکسز کی ادائیگی بھی کی ہے۔


مزید پڑھیں : سی پیک کی حفاظت، چین میں تیار کیے گئے 2بحری جہاز سمندر میں اتار دیے گئے


یاد رہے کہ دو روز قبل اقتصادی راہداری منصوبے کے سمندری راستے کی حفاظت کیلئے چین کی جانب سے فراہم کیے گئے دو بحری جہاز پی ایم ایس ایس ہنگول اور پی ایم ایس ایس باسول سمندر میں اتار دیے گئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں