پاکستان، چین اور روس کا افغان مصالحتی امن عمل میں کوششیں جاری رکھنے پراتفاق -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان، چین اور روس کا افغان مصالحتی امن عمل میں کوششیں جاری رکھنے پراتفاق

ماسکو: ⁠⁠ پاکستان، چین اور روس نے افغان مصالحتی امن عمل میں کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

روس کے دارلحکومت ماسکو میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے منعقد اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اجلاس میں چین روس اور پاکستان پرمشتمل اعلی سطح مندوبین نے شرکت کی۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ سہ فریقی اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورعلاقائی امور پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں شریک مندوبین نے روس کےنائب وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، اجلاس میں شریک روس چین اور پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔

اجلاس میں افغانستان میں انتہا پسندوں گروہوں اور داعش کی بڑھتی کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ سہ فریقی ممالک نے افغان قیادت میں افغان مصالحتی امن عمل کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

اجلاس میں روس اور چین نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی وجہ سے ایسے طالبان کا نام اقوام متحدہ کی دہشتگرد فہرست سے نکلوائیں گے، جو افغان مزاکراتی عمل میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سہ فریقی اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ اگر اجلاس میں افغانستان شرکت کرتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا جبکہ افغان امن عمل کے لیے مشاورتی دائرہ کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں