اسکاٹ لینڈ: پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے ایک اور عالمی اعزاز جیت کر قومی پرچم بلند کردیا، محمد سہیل عدنان نے اسکواش فائنل میں چین کے یوان شی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق سہیل عدنان نے فائنل میں چینی حریف کو11-7، 11-9 اور 11-7 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ماضی میں محمد سہیل عدنان جنوبی کوریا میں 32ویں ایشین انڈر 13جونیئراسکواش چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔
ایشین جونیئر اسکواش میں سہیل عدنان نے بھارت کے ابھاد سنگھ کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔
نور زمان نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
پاکستان کے سہیل عدنان نے کوارٹر فائنل میں بھارتی ابھاد سنگھ کو 11-3، 11-9، 11-4 سے شکست سے دوچار کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


