تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی روکنے کی کوئی اطلاع نہیں، جان کربی

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ دفاع نے پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ روکنے کی خبرسے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈز روکنے کے حوالے سے کوئی علم نہیں جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایسے کسی فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق پاکستان کیلئے سی ایس ایف کو ختم نہیں کیا جارہا، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان کے اس عزم پر یقین ہے کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کر رہا ہے اور کسی دہشت گرد گروہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہیں کر رہا۔

اس سے پہلے پاکستانی میڈیا میں کہا جارہا تھا کہ امریکا نے کولیشن سپورٹ فنڈ کو حقانی نیٹ ورک کیخلاف کاروائی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شمالی وزیر ستان آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج ان علاقوں میں کوئی فوجی مشقیں نہیں کر رہی۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نہ صرف پاکستانی فوج بلکہ عام شہریوں نے بھی بھاری نقصان اٹھایا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی اور دہشت گردی جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔ ترجمان کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان سے متعدد بار تفصیلی بات چیت کی جاچکی ہے اور پاکستان ان کے خلاف کاروائی کر رہا ہے۔

جان کربی کے مطابق پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کسی دہشت گرد کو اپنی سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں کرنے دے گا۔ جان کربی نے اس موقع پر پاک بھارت تعلقات کی بہتری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Comments

- Advertisement -