تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

پاکستان نے ایک کھرب 31 ارب روپے امداد جمع کر لی

پاکستان نے سیلاب زدگان کے لیے دنیا بھر سے اب تک مجموعی طور پر ایک کھرب31 ارب روپےکی نقد امداد حاصل کر لی۔

ورلڈبینک نےسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 82 ارب روپے سے زائد کی امداد دی۔ اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ساڑھے35ارب روپےکی امداددی۔

اقوام متحدہ، ترکی، جاپان اور چین کی ٹینٹ، ادویات، تعمیرنو کیلئےامداد کی یقین دہانی کروائی۔

امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے 6 ارب روپے سے زائد کی امداد دی۔ ایشین ڈولپمنٹ بینک کی متاثرین کی امدادکیلئےساڑھے5 ارب روپےکی امداد آئی۔

یوایس ایڈ نے متاثرین کیلئے 24کروڑ 42 لاکھ روپے اور چین نے سیلاب متاثرین کیلئے 6 کروڑ 66 لاکھ روپےکی امداد دی۔

یورپی یونین نےسیلاب متاثرین کیلئے30کروڑ روپے، برطانیہ نےسیلاب متاثرین کیلئے33کروڑ 30 لاکھ روپےکی امداد دی۔ یونیسف، عالمی ادارہ صحت، یونائیٹڈنیشن پاپولیشن فنڈ نے66 کروڑ 60 لاکھ امداد دی۔

Comments

- Advertisement -