اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پاکستان نے یو اے ای کو 3 ارب ڈالرز واپس کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے یو اے ای کو 3 ارب ڈالرز واپس کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے، 2 ارب ڈالرز 17 اپریل کو ادا کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے معاشی استحکام کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 3 ارب ڈالرز کا قرض واپس کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ذرائع

وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ یہ ادائیگیاں آئندہ ایک ہفتے کے دوران مرحلہ وار کی جائیں گی۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر جون تک 18 ارب ڈالرز تک بڑھانے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے، یو اے ای کو 2 ارب ڈالرز 17 اپریل کو ادا کیے جانے کا امکان ہے، باقی ماندہ ایک ارب ڈالرز 23 اپریل کو ادا کرنے کا پلان ہے۔

،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یو اے ای کو 45 کروڑ ڈالرز کا 30 سالہ پرانا قرضہ واپس کردیا ہے تاہم سعودی عرب کے3 ارب ڈالرز اضافی مالی سہولت سےخلاپر ہوجائےگا، پاکستان کے لیے سعودی عرب کے ڈپازٹ کاحجم بڑھ کر 8 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ ڈپازٹ کےعلاوہ پاکستان کوموخر ادائیگیوں پرتیل کی سہولت بھی ملنےکا امکان ہے جبکہ تیل کی موجودہ ایک ارب ڈالرز کی سعودی سہولت ختم ہونے کے قریب ہے۔

سعودی عرب اس وقت ماہانہ پاکستان کو 10کروڑ ڈالرزآئل فیسلیٹی فراہم کررہا ہے ، سعودی عرب سےرواں مالی سال ایک ارب ڈالرزتیل سہولت فراہمی کا تخمینہ ہے

آئی ایم ایف سےاگلی قسط میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالرز اگلےماہ ملنے کا امکان ہے ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکی منظوری کے بعد پاکستان کو رقم ملے گی ، آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوچکا ہے۔

پاکستان رواں سال کیپٹل مارکیٹ میں بانڈز بھی جاری کرے گا، چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈجاری کرنے پر بھی کام ہورہا ہے جبکہ کمرشل بینکوں سے قرضہ لینے کا بھی منصوبہ ہے،ذرائع وزارت خزانہ

اس وقت پاکستان کے پاس سعودی عرب، چین اور یو اے ای کے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز بطور ڈپازٹ موجود ہیں، جن میں سعودی عرب کے 5 ارب، چین کے 4 ارب اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالرز شامل ہیں۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں