تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

"پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے”

اسلام آباد: پاکستان نے کابل ایئرپورٹ پردہشت گردی کےواقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابل ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انخلا کے آپریشن کے دوران تیسرا ‏دھماکا ہوا ہے اور ان پہ در پہ ہونے والے دھماکوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 60 ہو گئی ہے ‏جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دھماکوں کے بعد ایک اور خوفناک دھماکے نے شہر کو ‏لرزا کر رکھ دیا ہے جس کے نتیجے میں 10 امریکی فوجیوں سمیت 60 سے زائد اموات ہوئی ہیں اور ‏ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں ایک اور دھماکا، اموات 60 سے متجاوز

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے افغان محکمہ صحت کے سینر حکام کے حوالے سے بتایا ‏کہ ان دھماکوں میں 140 افراد زخمی بھی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکوں کے ‏بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر داعش کی جانب سے کیے گئے ہیں، جرمن وزیر دفاع ‏کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں داعش خود کش حملہ آور کابل جا رہے ہیں۔

ادھر ترجمان طالبان سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ کابل ایئر پورٹ دھماکےکی مذمت کرتی ‏ہے دھماکےاس علاقےمیں ہوئےجہاں سیکیورٹی امریکی افواج کےہاتھ میں ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنےلوگوں کی حفاظت اور تحفظ پربھرپور توجہ دےرہی ‏ہے شرپسندحلقوں کو سختی سے روکا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -