اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے لبنان کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے معصوم جانوں کا ضیاع اور انفرااسٹرکچر کی تباہی ہوئی ہے، اسرائیلی اقدامات خطے میں قیام امن کی بین الاقوامی کوششوں کونقصان پہنچا رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔
لبنان پر اسرائیل کے آج وحشیانہ حملوں میں 250 سے زائد افراد جاں بحق
پاکستان مشکل وقت میں Lebanon کی حکومت اور عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن و استحکام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔


