The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے حالیہ دنوں میں افغانستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان عوام سے تعزیت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مزارشریف میں ہونے والے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کےحملوں میں قیمتی انسانی جانوں کانقصان ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عوام سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتاہے ان حملوں کا مقصد امن، استحکام اور افغان قوم کےعزم کو کمزور بنانا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ مزار شریف میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں، افغانستان کی حکومت اور عوام کو دلی تعزیت اور ہمدردی بھیجتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ رمضان میں گھناؤنا فعل انجام دینے والے افغانستان اور اسلام دشمن ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں