منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

پاکستان کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے قبلہ اوّل کے تقدس کو پامال کرنے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، ایسےواقعات بین الاقومی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی تبدیلی سے روکے اور جارحیت پر فوری اقدامات اٹھائے، اسرائیل خطے میں تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ سے غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ہے، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت 29 فلسطینی شہری شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں