تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

پاکستان کازمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوخطےمیں دفاعی صلاحیتوں کوتقویت دینےکاباعث ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میزائل زمین سےزمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتاہے، شاہین ٹو خطے میں دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینےکا باعث ہے اور اسٹریٹجک ضروریات کو مؤثرانداز میں پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔

کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کےسربراہان نے سیاستدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔

صدر مملکت عار ف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے نے بھی اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں : پاکستان کا نصربیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ

یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال کے پہلے ماہ کی 31 تاریخ کو ایک اور نصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جو کامیاب رہا۔

Comments

- Advertisement -