تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ورلڈکپ سے قبل سہ ملکی سیریز؛ پاکستان نے تصدیق کر دی

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کرکٹ کی میزبانی میں سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی میزبانی میں پاکستان اور بنگلا دیش پر مشتمل سہ ملکی سیریز کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

گرین شرٹس کی دیگر انٹرنیشنل مصروفیات سے متعلق بات چیت جاری تھی۔

اب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بابراعظم کی قیادت میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1992 ورلڈ کپ سے قبل ٹیم ایک ماہ پہلے آسٹریلیا پہنچی تھی اور ہمارے پاس مقامی ٹیموں کے خلاف کھیل کر میچوں کی تیاری کا کافی موقع تھا۔

رمیز راجا نے بتایا کہ میں پی سی بی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے پیچھے تھا تاکہ کسی طرح یہ راستہ تلاش کیا جا سکے کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے چھ سے سات میچ کھیل سکے نیوزی لینڈ کی پچز میں بھی باؤنس اور رفتار ہے وہاں میچ کھیلنے سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔’

توقع ہے کہ سہ ملکی مقابلے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے جہاں ٹیمیں فائنل سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ دو بار کھیلیں گی۔

Comments

- Advertisement -