اسلام آباد : پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی تصدیق کردی اور کہا ترکیے اور مصر بھی اس عمل میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکا،ایران مذاکرات میں پاکستان کی رابطہ کاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات پہنچانے کا کردار ادا کر رہا ہے اور ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔
There has been unnecessary speculation in the media regarding peace talks to end ongoing conflict in the Middle East. In reality, US-Iran indirect talks are taking place through messages being relayed by Pakistan. In this context, the United States has shared 15 points, being…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 26, 2026
وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے 15 نکات پیش کیے گئے ، جن پر ایران غور کر رہا ہے، ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک بھی سفارتی عمل کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان امن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان خطے سمیت دنیا بھر میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، مکالمہ اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


