جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

بجٹ 2026-27: پاکستانی کرپٹو کرنسی صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے مطالبے پر کرپٹو پر ٹیکس لاگو کرنے کیلئے انکم ٹیکس قانون میں تبدیلیاں زیرِ غور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے مطالبات پر وفاقی حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل ٹریڈنگ اور کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے بڑے اقدامات کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کیپیٹل گین ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس کے بعد ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس دینا لازمی ہوگا۔

مجوزہ معاشی تبدیلیوں کے تحت پاکستان میں کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ سے ہونے والے منافع پر 10 سے 30 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کرپٹو کرنسی پر اس ٹیکس کو قانونی شکل دینے اور اسے باقاعدہ لاگو کرنے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس (قوانین) میں ضروری اور اہم ترامیم بھی زیرِ غور ہیں، تاکہ ڈیجیٹل اثاثوں کو قانون کے دائرے میں لایا جا سکے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں اور کرپٹو کا استعمال کرنے والوں کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک موجود ہے، پاکستان میں اس وقت تقریباً 90 لاکھ (9 ملین) افراد کرپٹو کرنسی کا استعمال کر رہے ہیں۔

ملک بھر میں مختلف ڈیجیٹل اثاثوں کی ٹریڈنگ کرنے والے صارفین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل ٹریڈنگ پر کوئی واضح ٹیکس پالیسی موجود نہیں تھی، تاہم آئی ایم ایف کے دباؤ اور ملکی آمدن میں اضافے کے لیے حکومت اب اس بڑے اور غیر دستاویزی سیکٹر سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں