اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی میدان میں اہم کامیابیاں کی ہے ، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جی ٹی این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور معاشی استحکام کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور حال ہی میں بیجنگ میں 24 مشترکہ منصوبوں پر معاہدے کیے گئے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے جبکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی زیر غور ہیں
ان کا کہنا تھا کہ تین بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معیشت کو سراہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال 4 فیصد سے زائد کی شرح نمو کا ہدف رکھا گیا تھا لیکن سیلاب کے باعث معمولی کمی کا خدشہ ہے، تاہم امید ہے کہ 3.5 فیصد ترقی کی شرح حاصل کر لی جائے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت تیزی سےتبدیلیاں رونماہورہی ہیں اور ممالک کیلئےموسمیاتی تبدیلی ایک چیلنج بنتاجارہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


