نیویارک: کولمبس ڈے کی مناسبت سے امریکا میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے 12 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں واقع پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے ‘کولمبس ڈے’ کے موقع پر عام تعطیل کا باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ قونصلیٹ پیر 12 اکتوبر 2026 کو عوام کے لیے بند رہے گا اور اس دوران تمام قونصلر خدمات معطل رہیں گی۔
تاہم تعطیل کے بعد اگلے دن سے تمام دفتری امور معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔



