کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں بند ہونے والے پاکستانی قونصل خانے کو کل سے کھول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں واقع ننگرہار صوبے میں موجود پاکستانی قونصل خانے کو دہشت گردوں نے 13 جنوری 2016 کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد حکومت نے کابل انتظامیہ سے اضافی سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
دو سال قبل خودکش حملہ آور سمیت دہشت گردوں نے پاکستانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 7 افراد ہلاک اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوئےتھے۔
جلال آباد شہر میں جس مقام پر پاکستانی قونصل خانہ موجود ہے اُس کے قریب میں بھارت اور ایران کے بھی سفارت خانے موجود ہیں جن کی افغان حکام نے سیکیورٹی بڑھا دی تھی جبکہ اگست میں ننگرہار صوبے کے گورنر کی مداخلت پر پاکستانی قونصل خانے کو بند کردیا گیا تھا۔
پاکستانی حکام نے قونصل خانے اور یہاں پر تعینات سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے افغان حکومت سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد اضافی نفری کو قونصل خانے کے باہر تعینات کردیا گیا تھا البتہ عملے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔
Pakistan’s Consulate General in Jalalabad which was closed on 30th August 2018 will resume its visa operations, after assurances by the Afghan government that all necessary and required security will be provided to the Consulate Generalz 1/2
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 7, 2018
سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت نے پاکستانی قونصل خانے اور عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد کل یعنی 8 اکتوبر سے اسے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
All visa applicants in Jalalabad and surrounding areas within the jurisdiction of the Consulate General could now apply for visa with the Consulate General with effect from Monday 8th October 2018. 2/2
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 7, 2018
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند کل سے قونصل خانے میں اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔