اسلام آباد (18 اپریل 2026): پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سال جنوری سے مارچ کے دوران سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہونے والی 220 کمپنیاں غیر ملکی ڈائریکٹرز نے رجسٹر کراوئیں، ان کمپنوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 657 ملین روپے ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 642 ملین روپے تھا۔
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کمپنیاں رجسٹر کروانے کے رجحان میں مسلسل اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں (جنوری تا مارچ 2026) کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی ڈائریکٹرز رکھنے والی زیادہ تر کمپنیاں ٹریڈنگ، سروسز، آئی ٹی، تعمیرات اور مائننگ کے شعبوں میں رجسٹر ہوئیں ہیں جو معیشت کے روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ابھرتا ہوا آٹو سیکٹر، عالمی کمپنیوں کی توجہ اور سرمایہ کاری کا نیا مرکز
ایس ای سی پی کے ڈیٹا کے مطابق جنوری تا مارچ کے دوران 10,318 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد زیادہ ہیں، ان کمپنیوں میں 58.6 فیصد پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں ہیں جبکہ 37.9 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں تھیں جو کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں فروغ کو ظاہر کرتا ہے۔
اس عرصے کے دوران 50.2 فیصد کمپنیاں پنجاب میں 19.0 فیصد اسلام آباد میں، 15.5 فیصد سندھ میں جبکہ بقیہ 15 فیصد بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں رجسٹر ہوئیں۔
شعبہ کے لحاظ سے سب سے زیادہ کمپنیاں آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 2,065 تھیں جبکہ ٹریڈنگ 1687 اور سروسز 1288 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسی طرھ رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن میں 934 کمپنیاں، سیاحت میں 581، فوڈ اور بیورجز میں 497 اور تعلیم میں 363 کمپنیاں رجسٹر ہوئِیں۔
ان تین ماہ کے دوران ایس ای سی پی نے 95,823 کارپوریٹ فائلنگز پراسیس کیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ زائد ہیں۔ اس سہ ماہی میں پوسٹ انکارپوریشن فائلنگز میں 33 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ بہتر کمپلائنس اور ایک مستحکم کارپوریٹ گورننس کی عکاسی ہے۔
سیکیورڈ ٹرانزیکشنز رجسٹری میں ان تین ماہ کے دوران 6,000 سے زائد فنانسنگ اسٹیٹمنٹس فائل کی گئیں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے 5,000 سے زائد سرچز کی گئیں جو ملک میں مالیاتی سوروسز کی فراہمی میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مالیاتی شمولیت کو ظاہر کرتی ہے۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


