منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر سابق بھارتی کرکٹر کا کرارا طنز

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹ آکاش چوپڑا نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی تاریخ شکست پر کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو تحفہ دینے کی عادت ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح کے بعد بھارت کے سابق اوپنر آکاش چوپڑا نے پاکستانی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کپتان کے فیصلے پر تنقید کی ہے، انھوں نے 500 رنز بنانے سے پہلے چار وکٹوں کے رہتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کرنے کے فیصلے کو ناقص فرار دیا۔

آکاش چوپڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اکثر و بیشٹر ٹیمیں اپنی پہلی اننگز 400 پلس رنز اسکور کرنے اور 4 وکٹیں رہتے ہوئے اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد ٹیسٹ میچ نہیں ہارتی ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ ہوم گراؤنڈ پر گرین شرٹس ٹیسٹ میچ ہار چکے ہیں، پاکستان کرکٹ ایک تحفے کی طرح ہے جسے دوسری ٹیموں کو دیا جاتا رہتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اپنی کرکٹ کی تاریخ 23 سال میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ٹیسٹ میچ ہار گیا ہے جبکہ بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤںڈ پر ہزیمت سے دوچار کیا جبکہ رضوان کے سوا کوئی قومی بیٹر دوسری اننگز میں بنلگہ بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے جیت کے لیے ملنے والا 30 رنز کا انتہائی آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر کے 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں